کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا بڑا کمبسشن انجن ہے جو 250 ٹن ایندھن استعمال کرتا ہے۔
14-سلینڈر وارٹسیلا سلزر RTA96-C دو اسٹروک ٹربو چارجڈ ڈیزل والا انجن ہے جو دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن ہے۔
اسے بڑے کنٹینر جہازوں کو طاقت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کی پیمائش تیرہ میٹر اونچی، چھبیس میٹر لمبی اور وزن 2,300 ٹن ہے۔ 14 سلنڈر وارٹسیلا سلزر RTA96-C ایک دھاتی دیوتا ہے جو اب تک بنائے گئے سب سے بڑے کمبسشن انجن کے لقب کا حقدار ہے۔
اس میں صرف کرینک شافٹ کا وزن ہی 300 ٹن ہے جبکہ 14 پسٹنوں میں سے ہر ایک کا وزن 5 ٹن ہے۔
102 آر پی ایم پر اس کی پاور آؤٹ پٹ 108,920 بی ایچ پی ہے یعنی 80,080 کلو واٹ یہ مشین روزانہ تقریباً 250 ٹن بھاری ایندھن والا تیل استعمال کرتی ہے۔
اگر گھنٹے کا حساب لگایا جائے تو وارٹسیلا سلزر RTA96-C فی گھنٹہ 1,660 گیلن بھاری ایندھن کا تیل استعمال کرتا ہے۔