شاہین آفریدی کی مزار قائد پر حاضری دینے کی ویڈیو وائرل

کرکٹر نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی


ویب ڈیسک December 25, 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پہنچ گئے۔


قومی کرکٹر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی ہے، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم کرکٹرز اور اسپورٹس مینز کیلئے بھی آزاد ملک کا پرچم بلند رکھنا ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پاکستان کا ستارہ اور یونیفارم پہنتے ہیں تو فخر کا احساس ہوتا ہے جسے شاید لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر 

شاہین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگر چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آتی تو بھرپور مہمان نواز کرتے لیکن وہ نہیں تو وہ میدان میں مقابلہ کریں گے۔

فاسٹ بولر دورہ جنوبی افریقا میں میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے، انہیں ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیسٹ سے آرام دیا گیا ہے۔

سلیکٹرز چیمپئینز ٹرافی سے قبل تمام سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں