جنوبی وزیرستان میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو صدر، وزیراعظم کا خراج تحسین

پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، صدر آصف علی زرداری


ویب ڈیسک December 25, 2024

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مملکت آصف علی زرداری نے بیان میں جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو نے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے۔  ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں