سال 2024 کے دوران اسلام آباد میں 163 شہری قتل
رواں سال 2024 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 163 شہریوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اسلام آباد سے 5 افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، شہر میں 1770 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، اس دوران مزاحمت پر 16 افراد کو قتل کردیا گیا۔
سال 2024 میں چوری کی ایک ہزر وارداتیں ہوئیں 3 ہزار 397 موٹرسائیکلیں اور 430 گاڑیاں چوری کی گئیں جبکہ اسلحہ کے زور پر 600 موٹر سائیکلز اور 33 گاڑیاں چھینی گئیں۔
شہر میں پورا سال مجموعی طور پر 22 ہزار 492 وارداتیں ہوئیں جبکہ جرائم کنٹرول کرنے میں کئی پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے۔