ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ جلد پاکستان آنے کا امکان

گوگل نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی

کراچی:

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویلپر کے لیک ہونے والے نوٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ان متعدد ممالک میں شامل ہے جہاں بہت جلد گوگل ڈیجیٹل والٹ سروس شروع کی جائے گی۔

گوگل نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی لیکن اس خبر سے گوگل والٹ کے ممکنہ پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان کے علاوہ ایل سلواڈور، مصر، وینزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی مستقبل قریب میں گوگل والٹ سروس شروع ہونے کی مید ہے۔

واضح رہے کہ Google Wallet پہلے Google Pay کے نام سے جانا جاتا تھا جو ایک ڈیجیٹل والٹ اور ادائیگی کا نظام ہے جس کے تحت تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کیا جاسکتی ہے۔

گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

گوگل والٹ ان لوگوں کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے جو فزیکل کارڈز سے ہٹ کر موبائل ادائیگیوں کی سہولت کو اپنانا چاہتے ہیں۔

Load Next Story