کوئٹہ؛ مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

شہر کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم ہوگیا

کوئٹہ:

مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے شہر کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔

فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Load Next Story