کراچی؛مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کراچی میرا شہرہے،گورنر سندھ، آپ صرف کراچی کی بات  کررہے ہیں آپ پورے سندھ کے گورنرہیں، وزیراعلیٰ

کراچی:

بانی پاکستان  کے یوم پیدائش پرمزار قائد پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

گورنرسندھ نے وزیراعلیٰ سندھ  کو مخاطب کرکےکہا کہ وزیراعظم سےجب بات کریں تو کراچی کے لیے بھی فنڈ ریلیز کروائیں، گورنرسندھ نے جواب میں کہا کہ کراچی میرا شہرہے،اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے،آپ صرف کراچی کی بات  کررہے ہیں آپ پورے سندھ کے گورنرہیں۔

وزیراعلی کے جواب پرگورنر سندھ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی اورپورے سندھ کا گورنر ہوں،اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے کے فورمنصوبے اوربی آر ٹی منصوبےسمیت بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

Load Next Story