رونالڈو کی ٹھٹھرتی سردی میں برفیلے سوئمنگ پول میں ڈبکی، ویڈیو وائرل

فٹبال اسٹار نے منفی درجہ حرارت میں برف سے گھرے ایک سوئمنگ پول میں ڈبکی لگائی


ویب ڈیسک December 25, 2024

کرسمس کی چھٹیوں کے لیے فن لینڈ میں موجود مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک چیلنج کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فٹبال اسٹار نے منفی درجہ حرارت میں برف سے گھرے ایک سوئمنگ پول میں ڈبکی لگائی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پول کے سائیڈ میں رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی موجود ہیں اور ولد کی جانب سے ڈبکی لگانے کا چیلنج دیے جانے پر ان کو مسکرا کر دیکھ رہے۔

اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں کرسمس کے حوالے سے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کے خاندان کے لیے کرسمس کی اہمیت کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کرسمس بہت اہم وقت ہوتا کیوں وہ یہ وقت ساتھ گزارتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں