موزمبیق میں انتخابات میں دھاندلی پر ہنگامے پھوٹ پڑے؛ 2 پولیس افسران سمیت 21 ہلاکتیں

مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں اور حراستی مراکز پر حملے کیے


ویب ڈیسک December 25, 2024

افریقی ملک موزمبیق میں اپوزیشن جماعت نے دھاندلی کا الزام عائد کرکے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جلاوطن اپوزیشن رہنما کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد موزمبیق میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور تھانوں پر حملے کرکے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو رہا کرالیا۔

موزمبیق کے وزیرِ داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ 24 گھنٹے میں پُرتشدد واقعات کے دوران 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 70 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں