موزمبیق میں انتخابات میں دھاندلی پر ہنگامے پھوٹ پڑے؛ 2 پولیس افسران سمیت 21 ہلاکتیں
افریقی ملک موزمبیق میں اپوزیشن جماعت نے دھاندلی کا الزام عائد کرکے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جلاوطن اپوزیشن رہنما کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد موزمبیق میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔
پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور تھانوں پر حملے کرکے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو رہا کرالیا۔
موزمبیق کے وزیرِ داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ 24 گھنٹے میں پُرتشدد واقعات کے دوران 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 70 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔