کراچی؛ تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، چند روز تک سرد اور خشک موسم متوقع

جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


اسٹاف رپورٹر December 25, 2024

کراچی:

شہرمیں یخ بستہ شمال مشرقی ہواؤں کی رفتاربڑھ گئی،30.6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے دن بھر ہوائیں چلیں،کم سےکم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.7 ڈگری گرگیا، جمعرات کو بھی تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کودوسرے روزبھی شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلیں، ہواؤں کی رفتارمیں گذشتہ روزکے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوا، بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار30.6 کلومیٹر(17ناٹیکل مائلز)فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

معمول سے تیزیخ بستہ ہوائیں چلنےکے سبب شہرکا پارہ گذشتہ روزکےمقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پرواقع ویدراسٹیشن پرکم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضاؤں پرچھانے والی ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹرریکارڈ ہوئی،ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق موسم اگلے چندروزکے دوران سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے، جمعرات کو کبھی کبھارتیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں