یشما گل کا شادی کرنے کے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
پاکستان کی مشہور اداکارہ یشما گل، جو لادینیت سے دین کی طرف لوٹنے کے بعد اپنی روحانی تبدیلی کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ یشما گل نے انسٹاگرام پر سعودی عرب کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "یہ شادی کرنے کا وقت ہے۔"
اس خبر کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس پر یشما گل نے خوشی کا اظہار کیا۔
یشما گل کی انسٹا اسٹوری کے بعد مداحوں نے ان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعاوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یشما گل اس سے قبل بھی ذاکر نائیک سے کیے گئے ایک سوال اور "دل کا رشتہ ایپ" پر 10 ہزار رشتوں کی درخواستوں کے باعث سرخیوں میں رہی ہیں۔