لاہور میں شہری نے بیوی، بردار نسبتی اور سالی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی
لاہور میں شہری نے بیوی، بردار نسبتی اور سالی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ اچھرہ مین بازار میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی ہے اور گولیوں کی تڑتراہٹ سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔
واقعے میں شہری عدنان نے اپنی بیوی فضا، بردار نسبتی اور سالی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔ تینوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ شہزاد جمشید اس کی بیوی کنول اور 28 سالہ فضا زوجہ عدنان کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو گولیاں ٹانگوں، کمر اور بازوں میں لگیں جب کہ 40 سالہ عدنان عابد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔