یشمیرا جان کے نکاح کے تمام اخراجات کس نے اٹھائے؟ راز کھل گیا
پاکستان کی سینئر اداکارہ فریدہ شبیر نے اپنی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب کے اخراجات کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
فریدہ شبیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی یشمیرا کے نکاح کی تقریب کے تمام انتظامات سسرال والوں نے کیے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے تقریب منعقد کرنا چاہتے تھے، لیکن سسرال والوں نے یہ ذمہ داری خود اٹھانے کی پیشکش کی۔
فریدہ شبیر نے مزید بتایا کہ سسرال والوں نے اصرار کیا کہ نکاح پر خرچ ہونے والی رقم کو کسی اور نیک کام کے لیے استعمال کیا جائے، مثلاً کسی غریب کی شادی میں معاونت۔ یہ تجویز ہمیں پسند آئی اور ہم نے یشمیرا کے لیے صرف جوڑا خریدا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یشمیرا نے حال ہی میں اداکاری چھوڑ دی ہے اور اب اپنی نئی زندگی میں مصروف ہیں۔