امریکی ایلچی کا عمران خان سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا خیرمقدم

جب بھی کوئی سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف اور عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیگا تو ہم شکریہ ادا کریں گے،وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے رچرڈ گرنیل کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے عمران خان سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ امریکا اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جب بھی جس ملک میں انسانی حقوق پامال ہوں گے، سویلین کے ملٹری ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدام ہوں گے، دنیا میں اس پر آواز اٹھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے؛ امریکی ایلچی

ان کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل کے حوالے سے کہوں گا کہ جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی کے حوالے سے، 26 نومبر کے قتل عام کے حوالے سے، سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا تو ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے۔

Load Next Story