کراچی؛ فائرنگ کے 2 واقعات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث دونوں واقعات میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


اسٹاف رپورٹر December 26, 2024
فوٹو- فائل

کراچی:

ڈسٹرکٹ ملیر میں لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مکینوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا فائرنگ کے 2 واقعات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے سپرمارٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ مشتاق سمیت 2 افراد کو زخمی کر دیا اور ڈاکوؤں گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ بھی شاہ لطیف کے سیکٹر 16 بی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاری 55 سالہ سرفراز کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس کی ناقص حکمت علی کے باعث دونوں واقعات میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جناح اسپتال میں مقتول کے بیٹے وقار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر کے اندر تھا اس دوران فائرنگ سن کر جیسے ہی گھر سے باہر نکلا تو ایک داڑھی والا شخص فائرنگ کر رہا تھا جبکہ میرے والد زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی ملزم تھا جو موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جبکہ اس نے موٹر سائیکل نمبر نوٹ کرلیا جو پولیس کو بتا دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات اور علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں