کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر December 26, 2024

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے پولیس کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں راجو اور ندیم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لی۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں