یوم قائد اور کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر وفاقی وزیرداخلہ کی سیکیورٹی اداروں کی تحسین

مسیحی برادری نے بہترین اور محفوظ ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منائیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک December 26, 2024

اسلام آ باد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےملک بھر میں یوم قائد اور کرسمس تقریبات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس،انتظامیہ اور قانون  نافذ کرنے  والے اداروں کی تحسین کی ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ یوم قائد اور کرسمس پر پاکستان بھر میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی، اور پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران اور جوانوں کو بھی امن عامہ یقینی بنانے پر شاباش دیتا ہوں، مسیحی برادری نے بہترین اور محفوظ ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منائیں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان بھر میں کرسمس کی تقریبات پرامن  ماحول میں منعقد ہوئیں، مسیحی برادری نے بڑھ چڑھ کرتقریبات میں حصہ لیا، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی  یقینی بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پرامن ماحول یقینی بنانے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں