آذربائیجانی طیارہ گرنے کے دوران کلمہ پڑھنے والے مسافر کی ایمان افروز ویڈیو وائرل

مسلمان مسافر کا خدا پر بھروسہ اور موت کے بعد دوسری زندگی پر یقین نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گرنے کے دوران کلمہ پڑھنے والے مسافر کی ایمان افروز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے، مسلمان مسافر کا خدا پر بھروسہ اور موت کے بعد دوسری زندگی پر یقین نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

مسافر طیارے کی خرابی کے باوجود بغیر گھبرائے ہوئے اطمینان کے ساتھ ’’اللہ اکبر اللہ اکبر‘‘ کی صدائیں بلند کر رہا ہے اور کلمہ شہادت کا ورد کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا واقعہ میں 39 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے تھے تاہم حادثے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے