شام؛ حمص میں پھر کشیدگی، پولیس نے کرفیو نافذ کردیا

مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک کرفیو ایک رات کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے

شام کے شہر حمص میں کشیدگی کے نتیجے میں پولیس نے رات کو کرفیو نافذ کردیا جہاں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد احتجاج کر رہےہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حمص کے حکام نے کرفیو کی وجہ اقلیتوں اور مختلف فرقوں کا احتجاج ہے جبکہ مظاہرین کے مطالبات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی کشیدگی کی نوعیت کا معلوم ہوسکا ہے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک کرفیو ایک رات کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک کے نئے رہنماؤں نے بارہا اقلیتی مذہبی گروہوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے، کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابقہ ​​باغی جو اب حکومت میں ہیں، اپنے سخت گیر اقدامات مسلط کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

Load Next Story