اسلام آباد:
بھارتی میڈیا پاکستان اور بنگلادیش کی نفرت میں اندھا ہوگیا۔خاص طور پر شہباز شریف اور ڈاکٹر محمد یونس کی ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر مصر میں ہونے والی ملاقات پر تو بھارتی میڈیا تلملا رہا ہے۔
یہ ملاقات بھارتی خاتون صحافی پالکی شرما کو ہضم نہ ہوئی اور انھوں نے براہ راست پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، یہاں تک کہ بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان قرار دیدیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے ابھرتے تعلقات پر بھارتی خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں میٹنگ کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ڈھاکہ اور اسلام آباد دوست بننے جا رہے ہیں۔
پالکی شرما نے میری ٹائم بریج کے کھلنے اور بحری جہاز پاکستان سے براہ راست بنگلہ دیش جانے پر بھی دونوں ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارتی صحافی پالکی شرما نے تجزیے کے دوران اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ پہلے بنگلہ دیشی بندرگاہوں پر پاکستانی کھیپوں کی جانچ پڑتال کی جاتی تھی اور اضافی اسکریننگ بھی ہوتی تھی لیکن ان دونوں پابندیوں کو چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے اٹھا لیا گیا، جواب میں پاکستانی حکومت نے بنگلادیشی عوام کے لیے ویزا میں نرمی کی، یہ اقدامات مشرقی پاکستان کی واپسی ہے۔