کراچی:
شکارپور کچے کے علاقے کوٹ شاھو تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 2 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
شہید اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کے نام سے ہوئی، دونوں اہلکار ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں کندھ کوٹ ضلع کی تحصیل غوث پور میں تعینات تھے۔
پولیس نے علاقہ کی ناکابندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔