بلیک لائیولی کو جسٹن بیلڈونی کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے میں ساتھی فنکاروں کی حمایت ملنے لگی

37 سالہ بلیک لائیولی نے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے


ویب ڈیسک December 26, 2024

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ بلیک لائیولی کو اپنے ساتھی اداکار اور ہدایتکار جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے اور مقدمہ دائر کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بلیک لائیولی نے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ الزامات ہالی ووڈ فلم ’It Ends with Us‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد منظر عام پر آئے۔

فلم کے دیگر اداکار برینڈن اسکیلنر اور جینی سلیٹ نے اس معاملے پر بلیک لائیولی کا ساتھ دیا ہے اور ان کے حق میں آواز اُٹھائی ہے۔ برینڈن اسکیلنر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ رہیں، جبکہ جینی سلیٹ نے بلیک لائیولی کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہیں مکمل سپورٹ کریں گی۔

جینی سلیٹ نے مزید کہا کہ بلیک لائیولی کے خلاف جو کچھ ہوا، وہ انتہائی پریشان کن اور دھمکی آمیز ہے مستقبل میں مزید ایسے واقعات رونما ہونے سے نمٹنے کیلئے وہ لائیولی کا ساتھ دیں گی جبکہ بیک لائیولی کے مداح بھی انہیں سپورٹ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں