کراچی:
بنگلا دیشی پریمیئر لیگ کی فرنچائز دربار راجشاہی نے سابق پاکستانی بیٹر اعجاز احمد کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
سابق کرکٹر اعجاز احمد 1992 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے ہیں جبکہ 1999 کی رنر اَپ پاکستانی الیون میں بھی شامل رہے تھے۔
بی پی ایل کے نئے سیزن کی شروعات 30 دسمبر سے ہوگی۔
اس سے قبل، 56 سالہ اعجاز احمد پاکستان انڈر 19 اور لاہور قلندرز کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پاکستانی ٹیم کے معاون کوچ بھی رہے ہیں۔