سیکورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ساتھی کو قتل کردیا

فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ فرار ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک December 26, 2024

کراچی میں جھگڑے کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے دوسرے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں عابد شاہ نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے  ریمبو بیکری کے قریب ایک محلے میں 2 سیکورٹی گارڈ تعینات تھے۔ گذشتہ شب دونوں سیکورٹی گارڈز نامعلوم وجوہات کی بناء پر جھگڑے کے دوران  آپس میں لڑے۔ایک سیکورٹی گارڈ نے طیش میں آکر دوسرے گارڈ کو گولی مار دی۔

جاں بحق سیکورٹی  گارڈ کی شناخت 36 سالہ عباس علی ولد محمد بخش عمرسے ہوئی ۔فائرنگ کرنے والے سیکورٹی گارڈ کانام رفیق معلوم ہوا ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں