پاکستان سے بنگلادیش پہلی براہ راست شپنگ سروس؛ ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل

یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے


ویب ڈیسک December 26, 2024

پاکستان سے بنگلادیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک  ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کیا گیا ہے اور اکتوبر میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی جا چکی ہے۔

یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ  دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

 اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سروس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا  اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں