کرسمس پربھارتی ہندوانتہاپسند بے قابو،رائیڈر کو سانتا کلاز کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کردیا

انتہاپسندوں کے گروپ نے رائیڈر کو گھیر کر دھمکیاں دیں


ویب ڈیسک December 26, 2024

بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے ڈیلیوری رائیڈر کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کھانے کی کمپنی کا رائیڈر کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہن کر ڈیلیوری کے لیے جا رہا تھا۔ ہندوانتہا پسند تنظیم ہندو جاگرن منچ کے غنڈوں نے رائیڈر کا راستہ روک کر اس سے سوال اور جواب کیے اور دھمکیاں دیں۔ رائیڈر نے انتہاپسندوں کو بتایا کہ کمپنی نے یہ لباس پہننے کو کہا ہے جس پر ہندو انتہاپسندوں نے رائیڈر کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کیا۔

انتہاپسندوں کی رائیڈر کو دھمکیاں دینے اور زبردستی سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتروانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے رائیڈر کے صبر اور برداشت کی تعریف کرتے ہوئے ہندو انتہاپسند تنظیم اور اس کے کارکنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتنظامیہ نے اب تک کسی ہندو پسند کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں