سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

گاڑی پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری، متاثرہ خاندان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا


ویب ڈیسک December 26, 2024

مظفرآباد:

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر آباد کی وادیٔ نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صندق سیداں کے مقام پر گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی، جس میں میاں بیوی جاں بحق اور بچی زخمی ہوئی۔

حادثے کے بعد زخمی بچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجرہ اسلم اور ملک علی شامل تھے، جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی وادی نیلم نگدر کناری کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری تھی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں