کراچی؛ سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ، درجہ حرارت 1.4 ڈگری گر گیا

آج تیسرے روز بھی معمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک December 26, 2024
—فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کے سبب گذشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت مزید 1.4 ڈگری گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیسرے روز بھی معمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی سمت دیہی سندھ کی جانب سے ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران سمت بلوچستان کی جانب سے ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ دن بھر ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز 20 ناٹیکل مائلز (36 کلومیٹر) فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔

کراچی میں آج صبح کم سے کم پارہ 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 8.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں پارہ 3 اور سکھر میں 4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں