شہریار منور اور ماہین صدیقی کی مہندی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی مہندی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہریار منور اور ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل اس خوبصورت جوڑی کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کی مہندی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔