پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پشاور ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اسلام آباد میں پارک کے قریب پارسل سے 31 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق کراچی میں کوریئر کے دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 150 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوجستان میں ضلع چاغی میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 90 کلو افیون اور 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ کوسٹل لائن پسنی کے غیر آباد علاقے سے 45 کلو چرس برآمد ہوئی۔ حیدرآباد میں ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے ایک کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔
مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 149 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں اور 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔