سینچورین:
جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنالیے، پروٹیز کو گرین شرٹس پر 78 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
دوسرا روز
سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
جنوبی افریقا کی دوسرے روز کھیل کے بعد پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا باوما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز ار کاگیسو ربادا 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
ٹیسٹ میچ کا محتاط انداز میں آغاز کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 211 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے، عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے۔ ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 129 رنز درکار تھے جبکہ ایڈن مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا بووما 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔