انیل کپور پہلی فلم کی شوٹنگ کے بعد کئی دن تک کیوں نہیں نہائے؟

بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انیل کپور نے اپنی ڈیبیو فلم کے بعد کئی دن تک نہانا چھوڑ دیا تھا


ویب ڈیسک December 26, 2024

بھارتی فلمساز بونی کپور نے اپنے اداکار بھائی انیل کپور کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے پہلی فلم کی شوٹنگ کے بعد کئی دن تک نہانا چھوڑ دیا تھا۔

بونی کپور نے حال ہی میں اپنے بھائی انیل کپور کے بارے میں ایک ذاتی کہانی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انیل اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کے بعد میک اپ بچانے کےلیے کئی دن تک نہیں نہائے۔

انیل کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز ریلیز نہ ہونے والی فلم ’’تو پائل میں گیت‘‘ سے کیا تھا۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انھوں نے کئی دن تک نہانے سے گریز کیا تاکہ اپنا میک اپ نہ دھو سکیں۔

فلمساز بونی کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دلچسپ بات شیئر کی ہے۔ انیل نے 1970 کی فلم میں ششی کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران بونی کپور نے بتایا کہ ’’انیل ہمیشہ سے اداکار بننا چاہتا تھا، جب وہ اسکول میں تھا تو انھوں نے فلم میں ششی کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ اس وقت اتنا پرجوش تھا کہ دو تین دن تک نہیں نہایا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ میک اپ اترے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ وہ اداکار بن گیا ہے۔‘‘

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔