اسکائی ونگز ایوی ایشن کا پارا چنار کے لئے ایئر ایمبولینس سروس چلانے کا اعلان 

سول ایوی ایشن فوری طور پارا چنار کے لئے ایئر ایمبولینس سروس کے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے،سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن


ویب ڈیسک December 26, 2024

اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پارا چنار کے لئے ایئر ایمبولینس سروس چلانے کا اعلان  کردیا۔

سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن پارا چنار کے لیے فوری طور ایئر ایمبولینس سروس چلانے کا فیصلہ کیا،  ایئر ایمبولینس سروس کے لئے 2 طیارے فوری پارا چنار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران اسلم خان  نے کہا کہ  سول ایوی ایشن فوری طور پارا چنار کے لئے ایئر ایمبولینس سروس کے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے، پارا چنار کے فضائی آپریشن کے لیے ڈائمنڈ ڈی اے 40 طیارہ اور دوسرا جدید پائپر سینیکا  طیارہ مختص کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پارا چنار کے عوام کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن ہر وقت تیار ہے،  جدید پائپر سینیکا طیارہ پنجاب کی رسیکیو 1122 سروس کی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے درآمد کیا تھا۔

سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن  نے کہا کہ طیارہ کی سی اے اے انسپکشن کر رہا ہے ، سی اے اے طیارے کو فوری طور پارا چنار کے لیے ایئر ایمبولینس سروس آپریشن کے لئے جلد ریلیز کرے،  پارا چنار کے لیے ایدھی فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ  اسکائی ونگز ایوی ایشن پارا چنار کے لیے حکومتی ہدایات تک اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں