سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان

حیدر آباد میں واقع پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 420 سے 900 بیرل تک پہنچ گئی

کراچی:

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے اعلان کردیا۔

اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے خط میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

خط کے مطابق پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 420 بیرل کے اضافے سے 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پساکھی فائیو کی آئل فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100فیصد شئیر ہے۔ پساکھی فائیو کی آئل فیلڈ میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ توانائی مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Load Next Story