وویک اوبرائے نے اپنی پہلی محبت کے کھونے کا دکھ شیئر کردیا

اداکار اپنی زندگی کے اس جذباتی حادثے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے صرف 17 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے اپنے بچپن کی محبت کو کھونے کا دکھ شیئر کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے حال ہی میں اپنی نوعمری کا ایک ذاتی سانحہ شیئر کیا ہے جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ انھوں نے 17 سال کی عمر میں اپنے بچپن کے پیار کو کینسر سے کھونے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

وویک نے بتایا کہ انھوں نے اپنے پہلے پیار کے ساتھ مستقبل کی زندگی کے حسین سپنے بُن لیے تھے لیکن کینسر نے ان کی محبت کو چھین لیا۔ انھوں نے اس سانحے کو تباہ کن اور زندگی کو بدلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس حادثے کے بعد بکھر گیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے اپنے پیار کے ساتھ مستقبل کے خواب دیکھے تھے، جس میں شادی اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کے منصوبے بھی شامل تھے۔ اس کی بے وقت موت نے ان خوابوں کو چکنا چور کردیا، اور میرا دل ٹوٹ گیا۔ یہ جذباتی انکشاف اداکار کی ذاتی زندگی اور ان مشکلات کی جھلک پیش کرتا ہے جن کا انھیں اپنے ابتدائی برسوں میں سامنا کرنا پڑا۔

وویک نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتایا کہ ان کا رشتہ پانچ چھ سال سے تھا۔ جب کئی دن تک میرا اس سے رابطہ نہیں ہوا تو میں نے اس کے کزن کو فون کیا، جس نے مجھے بتایا کہ وہ اسپتال میں ہے۔ مجھے بعد میں علم ہوا کہ وہ شدید لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے آخری مرحلے میں تھی، اور صرف دو ماہ میں ہمیشہ کےلیے بچھڑ گئی۔

اداکار اپنی زندگی کے اس جذباتی حادثے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

Load Next Story