توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی

عمران خان کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشری بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔ 

نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 ستمبر کو ہوگی:فوٹو:فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ  سابق خاتون اول بشری بی بی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل ائیں۔ 

سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ وکیل سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

وکلا کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،  عدالت نے بغیر کارروائی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ 2کیس سماعت کے بعد بشری بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔

Load Next Story