راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس: فوجی عدالت سزا یافتہ مزید 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

 ملزمان کو حال ہی میں جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی، ذرائع

اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی۔

راولپنڈی:

راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل راولپننڈی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد  کنور اشرف، راجہ دانش وحید والد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین والد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ملزمان کو حال ہی میں جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Load Next Story