پولیس یونیفارم میں ملبوس نوسرباز شہری سے 30 ہزار لیکر فرار

ملزمان کی سی سی ٹی وی کی مدد اور دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 26, 2024

لاہور میں پولیس یونیفارم میں ملبوس نوسرباز شہری سے 30 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے شہری عثمان عبداللہ سے نوسربازی سے 30 ہزار روپے چھینے اور فرار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ شہری عثمان عبداللہ کی مدعیت میں پولیس یونیفارم میں ملبوس نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ شہری کا موقف ہے کہ اہلکاروں نے ڈرا دھمکا کر رقم ہتھیا لی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں