ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے. فوٹو : ایکسپریس
وکیل مبارک رضا کاظمی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا برادری نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کے قتل کے خلاف وکلا برادری نے ماتحت عدلیہ اور سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا تاہم سندھ ہائی کورٹ میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت فاضل ججز کے چیمبر میں ہوئی، وکلا کی جانب سے احتجاج کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے جبکہ دور دراز سے آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کو نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کو گلشن اقبال 13 ڈی ٹو میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، مقتول معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد بھی تھے۔