افغانستان میں فضائی کارروائی پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں مگر بارڈر ایریا میں آپریشن کا مقصد پاکستان کو دہشت گردوں سے بچانا ہے،ترجمان


ویب ڈیسک December 26, 2024

اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے مگر اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے بارڈر ایریا میں آپریشن کیا۔

افغانستان میں ائیر اسٹرائیکس پر ردعمل میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پُرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتے ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے.

انہوں ںے کہا کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہیں، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں