علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کیلیے کمبل بھجوا دئیے

پی ٹی آئی کارکنوں کو دیگر اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں


ویب ڈیسک December 26, 2024
علی امین گنڈاپور نے طلبہ میں اسکالر شپس تقسیم کیں—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے کمبل پہنچا دئیے گے۔ پی ٹی آئی کے ڈھائی سو کارکنوں کے لیے کمبل کے ساتھ ساتھ جرابیں اور دیگر اشیا بھی بھجوائی گئیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری قید کارکنوں کے لیے کمبل اور دیگر اشیا لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل سمیت دیگر اشیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں