کراچی:
سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کے لیے کے ایم سی کا نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کردیے۔
ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کے لیے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ سٹی گورنمنٹ نے 2009 میں نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں جمخانہ کے لئے اراضی 30 سالہ لیز پر دی تھی۔
ٹرسٹ کے تحت 2014 میں جمخانے کا قیام عمل میں لایا گیا، سینیئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی غیر قانونی طور پر جمخانہ کے بائی لاز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسطی اور ایس ایس پی وسطی نے جمخانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سرکلر بھی جاری کئے ہیں۔
فریقین جمخانہ منیجمنٹ کمیٹی کے الیکشن کے ذریعے جمخانہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نارتھ ناظم آباد جمخانہ اپنے کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت خود مختار ادارہ ہے، عدالت نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کرتے ہوئے فریقین سے 6 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔