پشاور:
صوابی کے موضع مانیری بالا میں دشمنی کی بنا پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق طارق نواز نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے بیٹے اختشام خان کے ہمراہ اپنے سسر زرداد خان کی بیمار پرسی کے لیے ان کے گھر گئے تھے جہاں سے واپس اپنے گھر آرہے تھے۔
مسجد بلال کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود شاہ فہد اور خضر حیات نے ہمیں دیکھتے ہی کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا 22 سالہ بیٹا اختشام خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔
رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔