قیدی کی پوتی کو ہوس کیلیے رات کو گھر پر بلانے والا بھارتی جیلر معطل

لڑکی کی شکایت کے بعد خاندان والوں نے عوامی مقام پر جیلر کر گھیر کر حملہ کیا جس کے بعد اسے تھانے لے جایا گیا


ویب ڈیسک December 26, 2024

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مدورائی سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ جیلر کو ایک قیدی کی پوتی کے ساتھ نامناسب رویے کے بعد معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدورائی کے اسسٹنٹ جیلر کو قیدی کی پوتی کو اکیلے میں گھر آنے کا کہنے اور نامناسب رویے کا مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ جیلر بالاگور سوامی اس لڑکی سے واقف تھا کیونکہ وہ جیل میں اپنے رشتے دار سے ملنے جاتی تھی، اپنی واقفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیلر نے اسے مبینہ طور پر اپنے گھر اکیلے آنے کےلیے کہا۔

جیلر کی بدسلوکی کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے نتیجے میں بالاگورسوامی کی معطلی اور قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ لڑکی کی شکایت کے بعد اس کے خاندان کے دیگر افراد نے عوامی مقام پر جیلر کر گھیر کر اس پر حملہ بھی کیا تھا جس کے بعد اسے تھانے لے جایا گیا۔

تفتیش کے بعد علم ہوا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا بلکہ بالاگورسوامی اس سے قبل بھی مختلف قیدیوں کی خواتین رشتے داروں کے ساتھ اس طرح کا نامناسب سلوک کرتا رہا ہے جس کی شکایات کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں