زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا

کراچی:

طلب و رسد متوازن ہونے، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ گھٹنے اور حکومت کی جانب سے جولائی تا ستمبر کے بجٹ کے لیے کوئی نیا قرضہ نہ لینے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

مختصر دورانیے کے ملٹی لیٹرل و بائی لیٹرل قرضوں کے حصول، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں تسلسل سے اضافے اور برآمدی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم سپلائی میں بہتری کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 278 روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Load Next Story