راولپنڈی:
سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید پانچ مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
ملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد کنور اشرف، راجہ دانش وحید والد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین والد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے، دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔