ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، چیئرمین


ارشاد انصاری December 26, 2024

اسلام آباد:

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کرایا ٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس گیپ 7100 ارب روپے اور انکم ٹیکس گیپ 2400 ارب روپے ہے، انواسئنگ کا عمل ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، فوکس ٹاپ 5 فیصد لوگ ہیں، براہ راست شوگر ملوں کو دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں فیک یا فلائنگ انوائس پر کئی ملیں پکڑی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں