شیخوپورہ؛ چار اوباش نوجوانوں کی بیوہ سے اجتماعی زیادتی

بیوہ کا جوان بیٹا فیکٹری میں رات کی ڈیوٹی پر تھا،چاروں اوباش اس کے گھر میں گھس گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک December 26, 2024
فوٹو:فائل

SHEIKHUPURA:

چار اوباش نوجوانوں نے گھر میں گھس کر بیوہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ 

تھانہ اے ڈویژن پولیس کے مطابق تھانہ ہٰذا کی حدود میں واقع گھر میں بیوہ اکیلی تھی، اس کا بیٹا فیکٹری میں نائٹ ڈیوٹی پر تھا کہ محلے کے چاراوباش نوجوان گھر میں گھس آئے اور بیوہ کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

اے ڈویژن پولیس نے ملزمان ملک علی رضا، مسیح،  حسن اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں