سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے

ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے تھے


ویب ڈیسک December 26, 2024

نئی دہلی: سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمرمیں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق من موہن سنگھ کو کچھ دیر قبل طبیعت ناسازی کے باعث نیم بے ہوش حالت میں دلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا علاج کیا تاہم اس دوران وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا ڈاکٹرمنموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے تھے۔

سابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بطور وزیرخزانہ بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست دان بنے، اس سے قبل انہوں نے بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

منموہن سنگھ کی 2005 سے یہ خواہش تھی کہ سیاچن کو ایک امن کے پہاڑ کی حیثیت سے دنیا بھر میں شناخت مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں